مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرقیزستان کے نائب وزیراعظم تیمیر ذوما دائروف کار حادثے میں اپنے ڈرائیور اور اسکے معاون سمیت ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ بشکک کارا بالتا ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ذومادائروف کی کار ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نائب وزیراعظم موقع پر ہلاک جبکہ انکا ڈرائیور اور اس کا معاون شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دونوں بھی دم توڑ گئے،حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قرقیزستان کے نائب وزیراعظم کار حادثے میں اپنے ڈرائیور اوراس کے معاون سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1875792
آپ کا تبصرہ